القاعدہ جنوبی ایشیا کا سربراہ عاصم عمر اسامہ کو ایبٹ آباد کے سیف ہائوس میں لانے کے منصوبے میں شامل رہا: برطانوی میڈیا

لندن(این این آئی) برطانوی میڈیا نے کہا ہے کہ حال ہی میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی جانب سے جنوبی ایشیا میں قائم کی گئی القاعدہ کی نئی شاخ کے سربراہ عاصم کی عمر لگ بھگ چالیس سے پچاس کے درمیان ہے ۔  ایک خفیہ ذریعے کے مطابق عاصم عمر اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد کے سیف ہائوس میں لانے کی منصوبہ بندی میں بھی شریک تھے۔