افغانستان : امریکی طیارے کی بمباری ‘2 بچوں اور خواتین سمیت14 جاں بحق

افغانستان : امریکی طیارے کی بمباری ‘2 بچوں اور خواتین سمیت14 جاں بحق

کابل (اے پی اے+اے ایف پی)افغانستان کے صوبے کنڑ میں امریکی فضائی حملے میں2 خواتین اور 2بچے سمیت 14افراد جاں بحق13 زخمی ہو گئے۔ افغان صدر نے کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز رات کنٹر کے ضلع نارنگ میں امریکی افواج نے طالبان کے حملے کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے فضائی حملہ کیا۔ صدارتی ترجمان عامل فیضی کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی نے فضائی حملے میں شہریوں کی موت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ امریکی فضائی حملوں میں شہریوں کی موت کے معاملے پر افغانستان اور امریکہ کے تعلقات پہلے ہی کشیدہ ہیں۔