اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کیلئے بنایا گیا لکڑی کا پل گرا دیا

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کیلئے بنایا گیا لکڑی کا پل گرا دیا

تل ابیب (اے ایف پی) غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد اسرائیل نے تشدد بھڑکانے کی ایک اور کارروائی کی ہے اس کی تازہ مثال وہ لکڑی کا پل ہے جو اقصیٰ مسجد کے مغرب میں واقع ہے۔ اسرائیل نے اس (ریمپ) پل کو گرا دیا۔ اس واقعہ پر فلسطینیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ ادھرفلسطین میں اسرائیلی فوج نے الامعری پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولتے ہوئے بائیس سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔