کابل، پاکستان کے اشاروں پر ناچتا رہا توسامراجیت کیخلاف کامیابی ضائع جائیگی : کرزئی

کابل، پاکستان کے اشاروں پر ناچتا رہا توسامراجیت کیخلاف کامیابی ضائع جائیگی : کرزئی

لندن ، نیویارک ( نمائندہ خصوصی ، آن لائن ) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ کابل اگر پاکستان کے اشاروں پر پر ناچتا رہا تو برطانوی سامراجیت کے خلاف اسکی تاریخی کوششیں ضائع جائیں گی۔برطانوی اخبار ’’گارڈین‘‘ کو انٹرویو میںکہا صدر اشرف غنی کے ساتھ پہلے میرے اختلافات تھے تاہم اب انکی حکومت کو بھرپور حمایت فراہم کر رہا ہوں۔ہمیں اپنے فوجی ٹریننگ کیلئے کسی بھی ہمسایہ ملک میں نہیں بھیجنے چاہئے خصوصاً جب وہ بدلے میں خودکش حملہ آور بھیج رہے ہوں۔ 80 کی دہائی کی طرح خارجہ پالیسی پر کنٹرول رکھتے ہوئے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف لڑتے رہیں تو یقیناً کامیابی حاصل ہوگی۔