مصر : سینائی میں خودکش دھماکے میں2 افراد ہلاک ، 24 زخمی

قاہرہ (اے پی پی) مصرکے علاقے سینائی میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں2افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بم دھماکہ مصرکے شمالی علاقے سینائی میں آرمی کے بیس کے قریب ہوا۔