سخت گیر محمد یزدی ایرانی مجلس خبرگان رہبری کے سربراہ منتخب

تہران (بی بی سی) سخت گیر مزاج کے حامل آیت اللہ محمد یزدی کو ایران کی مجلس خبرگان رہبری کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ مجلس خبرگان رہبری رہبراعلیٰ کے انتخاب اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ایک کونسل ہے۔وہ آئندہ فروری تک مجلس کی صدارت کریں گے ۔