ذاتی کی بجائے سرکاری ای میل اکاؤنٹ کو استعمال کرنا چاہیے تھا:ہلیری کلنٹن

  ذاتی کی بجائے سرکاری ای میل اکاؤنٹ کو استعمال کرنا چاہیے تھا:ہلیری کلنٹن

امریکی میڈیا کے مطابق سابق وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے ذاتی ای میل اکاؤنٹ استعمال کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے،ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ وزارت کے چار سالہ دور کے دوران انہوں نے ساٹھ ہزار سے زیادہ ای میل پیغامات اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ارسال کیے،ہلیری کلنٹن کا ایک نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ اگر وہ ذاتی اور سرکاری ای میلز کو الگ ركھتیں تو بہتر ہوتا۔ان کا کہنا تھا ’جب وہ وزیر خارجہ تھیں تو انہوں نے اپنی سہولت کے لیے ذاتی ای میل اکاؤنٹ استعمال کیا تھا،اور ایسا کرنے کی اجازت وزارت خارجہ میں بھی تھی،ہلیری کلنٹن کی جانب سے ذاتی ای میل کے استعمال پر ان کی حریف ریپبلکن پارٹی ہی نہیں بلکہ ان کی اپنی ڈیموکریٹک پارٹی کے کئی رہنماؤں کی جانب سے بھی ان پر سخت تنقید جکی جارہی ہے،، رپورٹس کے مطابق ذاتی ای میل اکاؤنٹ استعمال کرنے کی وجہ سے امریکی محکمہ خارجہ کو حکومتی امور سے متعلق ماضی کا ڈیٹا حاصل کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے