خلیجی ممالک کے بعض خاندان پاکستان میں 600 مدارس کو فنڈز فراہم کر رہے ہیں: چیئرمین امریکی خارجہ تعلقات کمیٹی

نئی دہلی (اے این این) مریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین ایڈروئس نے الزام عائد کیا ہے کہ خلیجی ممالک کے بعض خاندان پاکستان میں 600 دیوبند مدارس کو فنڈز فراہم کر رہے ہیں جو تشویشناک امر ہے، نئی دہلی کے دورے پر آئے ہوئے امریکی سنیٹر ایڈروئس نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ پاکستان انتہا پسند گروپوں سے نمٹنے میں ناکام رہا۔ ذکی الرحمن لکھوی کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ پاکستان ممبئی حملوں میں ملوث اہم ملزم کو بھارت کے حوالے کرے یا اسے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی خطے کیلئے بڑا خطرہ ہے، ہمیں پاکستان میں سویلین حکومت کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔