بھارت حقیقت تسلیم کر لے کشمیر اسکا حصہ نہیں متنازعہ علاقہ ہے: علی گیلانی

بھارت حقیقت تسلیم کر لے کشمیر اسکا حصہ نہیں متنازعہ علاقہ ہے: علی گیلانی

سرینگر(آن لائن+ نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہاہے کہ بھارت کو یہ حقیقت تسلیم کرلینی چاہیے کہ جموں و کشمیر اس کا حصہ نہیں بلکہ ایک متنازعہ علاقہ ہے۔بیان میںکہاکہ جموںوکشمیر میں جو بھی برسر اقتدار آئے کشمیریوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتاکیونکہ اس سے کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی ۔ حریت رہنما مسرت عالم کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اور رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں۔ عدالت کے حکم پر مسرت عالم بٹ کو رہاکیا گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ انہیں متعدد بار ضمانت پر بھی رہا کیا جاتا رہا ہے ۔