امریکی ریاست جارجیا میں سفید فام پولیس اہلکار نے ایک اور سیاہ فام شہری کو قتل کر دیا

میامی (اے ایف پی) امریکہ میں سفید فام پولیس اہلکار نے ایک اور سیاہ فام کو قتل کر دیا۔ واقعہ امریکی ریاست جارجیا میں پیش آیا جہاں سفید فام پولیس اہلکار نے غیرمسلح سیاہ فام کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ واقعہ سفید فام پولیس اہلکاروں کی جانب سے سیاہ فاموں کے سلسلہ وار قتل کی کڑی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سیاہ فام شخص برہنہ حالت میں شہریوں کے گھروں کی گھنٹیاں بجا رہا تھا اور زمین میں گڑھے کھود رہا تھا۔ پولیس نے اسے وارننگ دی اور ایسا کرنے سے منع کیا۔ بات نہ ماننے پر پولیس اہلکاروں نے گولیاں مار دیں۔ مرنے والے کی شناخت 27 سالہ انتھونی ہل کے نام سے ہوئی جو مقامی آبادی کا رہائشی تھا۔ تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ مرنے والا غیرمسلح تھا۔ گولی مارنے والے اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔