امریکہ نے سعودی عرب کے پاکستان کی مدد سے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کوششوں سے متعلق رپورٹ مسترد کردی

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ نے سعود ی عرب کی طرف سے پاکستان کے تعاون سے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کے امکانات کو مسترد کردیا اور کہا کہ امریکہ پرامن ایٹمی پروگرام کی ہی حمایت کرتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے بھارتی صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستانی وزیراعظم کو دورے پر بلا کر کس طرح ایٹمی ہتھیاروں کی بات کرسکتا ہے۔