افغانستان: پولیس سٹیشن کے قریب خودکش دھماکہ‘ 7 راہگیر ہلاک‘ 27 افراد زخمی

افغانستان: پولیس سٹیشن کے قریب خودکش دھماکہ‘ 7 راہگیر ہلاک‘ 27 افراد زخمی

کابل (نوائے وقت رپورٹ/ اے ایف پی) افغانستان کے صوبہ ہلمند کے شہر لشکرگاہ میں خودکش دھماکے میں 7 افراد ہلاک 27 زخمی ہو گئے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان عمر زواک نے بتایا بمبار پولیس سٹیشن کے اندر جانا چاہتا تھا اس نے جلدی میں بارودی گاڑی باہر اڑا دی۔ مارے گئے افراد راہگیر تھے۔ زخمیوں میں 2 پولیس اہلکار اور 6 شہری بھی شامل ہیں۔ صوبہ بغلان میں پولیس کی گاڑی ٹرک پر نصب بم سے ٹکرا کر تباہ ہونے سے 10 اہلکار زخمی ہو گئے۔