مقبوضہ کشمیر : ریاستی دہشت گردی میں نوجوان شہید‘ حریت کانفرنس نے فوج کے زیر تسلط اراضی کی لیز میں توسیع کی مخالفت کر دی

مقبوضہ کشمیر : ریاستی دہشت گردی میں نوجوان شہید‘ حریت کانفرنس نے فوج کے زیر تسلط اراضی کی لیز میں توسیع کی مخالفت کر دی

سری نگر (نوائے وقت رپورٹ‘ کے پی آئی) بھارتی فوجیوں کی ضلع کپواڑہ میں کاررائی  کے دوران کشمیری نوجوان شہید  ہو گیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے ترجمان  نے بھارتی فوج کی تحویل میں توسہ میدان کی لیز بڑھائے جانے کی تجویز کو ایک بار مسترد کردی ہے۔ میر واعظ نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی فیصلہ کن موڑ تک پہنچ چکی ہے۔ کیرن سیکٹر میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک بھارتی فوجی مارا گیا۔