گوانتانامو میں قید 5 طالبان قطر منتقلی پر رضامند‘افغان حکومت کا خیر مقدم

کابل (رائٹرز + اے این این) گوانتاناموبے جیل میں قید 5 طالبان نے قطر منتقل ہونے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ افغان صدر حامد کرزئی کے ترجمان ایمل فیضی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ اقدام امن کوششو ں کی جانب مثبت قدم ثابت ہو گا اور افغانستان میں مصالحت کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ اے ایف پی کے مطابق ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت ان کی قطر منتقلی کی مخالفت نہیں کریگی۔