ننگر ہار : چوکی پر حملہ‘ جھڑپ‘ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ہلاک

کابل (نیوز ایجنسیاں) افغان صوبے ننگر ہار میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 پولیس اہلکار اور جوابی کارروائی سے 3 حملہ آور مارے گئے۔ کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ننگر ہار کے لال پور ضلع میں چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جو پاکستانی سرحد کے قریب ہے۔