غزہ : اسرائیلی بمباری جاری‘ اہم رہنما سمیت مزید پانچ فلسطینی شہید‘ تعداد چودہ ہو گئی‘ حماس کا بدلہ لینے کا اعلان

غزہ (نیوز ایجنسیاں) غزہ پٹی پر اسرائیلی طیاروں کی تازہ بمباری میں رہنما سمیت مزید 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔ غزہ میں جمعہ سے جاری بمباری میں 14 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیارے نے غزہ پٹی میں 2 موٹر سائیکل سوار فلسطینیوں کو میزائل سے نشانہ بنایا جو موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ گزشتہ روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر 5 فضائی حملے کئے جن میں پاپولر ریزسٹنس کمیٹی کے سربراہ زہیرال قیسی سمیت 12 فلسطینی شہید اور 19 زخمی ہو گئے تھے۔ حماس کے عسکری ونگ اور پیر آر سی نے زہیرال قیسی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فضائی حملے غزہ سے 90 راکٹ فائر کرنے کے جواب میں کئے گئے۔