جاپان میں زلزلے اور سونامی کو ایک سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں دعائیہ تقریبات ۔ مرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔

جاپان میں زلزلے اور سونامی کو ایک سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں دعائیہ تقریبات ۔ مرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔

جاپان میں زلزلے اورسونامی کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے۔زلزلے کو ایک سال مکمل ہونے سے ایک روز قبل سے ہی قبرستانوں میں لوگوں کی آمد شروع ہو گئی۔اس موقع پر رقت آمیز مناظردیکھنے کو ملے اور لوگ اپنے پیاروں کی یاد میں غمزدہ رہے۔ٹوکیو میں قومی تعزیتی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیرِاعظم یوشی ہیکو نودا اور شہنشاہ اکی ہیٹو شریک ہوئے۔ جاپان کے علاوہ دنیا بھر میں بھی زلزلے سے ہلاک ہونے والے جاپانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دعائیہ تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ فرانس میں اس حوالے سے مرنیوالے ہزاروں جاپانیوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اوردعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔تائیوان کے شہرتائیپے میں بھی مرنیوالوں سے اظہاریکجہتی کیا گیااورانکی یاد میں اینٹی نیوکلیئرریلی نکالی گئی۔اس کے علاوہ بھارت اورتھائی لینڈ میں بھی تقریبات منعقد کی گئیں۔