افغانستان میں امریکی فوجی کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد سترہ ہوگئی ہے۔

افغانستان میں امریکی فوجی کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد سترہ ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق صوبہ قندھار میں ایک امریکی فوجی ہفتے کی رات اپنے فوجی اڈے سے باہر آ یا اورعلاقے میں واقع تین گھروں میں گھس کر سوئے ہوئے افغانیوں پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں سترہ شہری جاں بحق ہوگئے،نیٹو حکام نےواقعےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجی کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور افغان حکام کے تعاون سے اس واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔واضح رہےفائرنگ کا یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب امریکہ کے زیر انتظام بگرام ہوائی اڈے پرگزشتہ ماہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔