دوہری شہریت: حکومت سوچ سمجھ کر قدم اٹھائے: نوازشریف

پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے پرویز مشرف نے صرف ایک ٹیلی فون کال پر گھٹنے ٹیک دیے،جبکہ ہم نے صدر کلنٹن کے سخت ترین دبا و¿کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے۔ فرینکفرٹ میں کنونشن سے خطاب کی مزید تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے کہا زرداری صاحب چند لوگوں کو بچانے کے لیے دوہری شہریت کے بل کی منظوری میں جلد بازی سے کام نہ لیں ہم اس کے خلاف نہیں مگر ہم چاہتے ہیں حکومت سوچ سمجھ کر قدم اٹھائے۔ پیپلز پارٹی فرانس کے سیئنر نائب صدر فاروق لنگڑیال، پیپلز پارٹی کے رہنماوئں رانا مسعود علی خان، رانا محمود خان اورجرمنی میں تحریک انصاف کے بانی اورسابق صدرتوقیربٹر،فرانس میں تحریک انصاف فرانس کے بانی کوآرڈینٹر تحسین انورشاہ نے فرینکفرٹ جرمنی میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کی موجودگی میں کیا۔ان افراد نے اپنی پاکستا ن مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان فرینکفرٹ میں ہونے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے کنونشن میں کیاجس کا انعقاد پاکستان مسلم لیگ ن کے شعبہ اوورسیز نے کیاجس میں یورپ کے مختلف ملکوں میں رہنے والے مسلم لیگی افراد نے شرکت کی۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر اختر علی بٹ، جنرل سیکرٹری محمد یوسف خان، چیف آرگنائیزر میاں محمد حنیف،چئیرمین شیخ طارق جاوید،چوہدری سجاد علی مہنہ نائب صدر، چوہدری محمد حسین نائب صدر، سیکرٹری اطلات آفتاب گھلو، خزانچی محمد شکیل،مجلس عاملہ کے ارکان و سینئر رہنما میر عبدالقدیر، طلعت چوہان اور فرانس سے مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان نے پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر نائب صدر فاروق لنگڑیال، پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں رانا مسعود علی خان، رانا محمود خان، پاکستان تحریک انصاف فرانس کے بانی کوآرڈینیٹر سید تحسین شاہ اور تحریک انصاف جرمنی کے کوآرڈینیٹر توقیر بٹرکو ساتھیوں سمیت میاں محمد نواز شریف کی موجودگی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت پر خوش آمدید کہا- پاکستان مسلم لیگ کے صدرمحمدنوازشریف،سینیٹرمشاہداللہ خان، رکن قومی اسمبلی خواجہ محمدآصف، شیخ قیصرمحموداور پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی کے صدررانا لیاقت علی نے پارٹی میں شامل ہونے والے ان افراد کوخوش آمدید کہا، فرینکفرٹ کنوکشن میں شریک ہونے والے تحریک انصاف کے دیگررہنماں نے بھی محمدنوازشریف کی قیادت پرمکمل اورغیرمشروط اعتماد کا اظہارکیااورکہاکہ وہ اپنی تما م ترتوانائیاں پاکستان کو ایک رفاعی ریاست بنانے اورمستحکم معیشت کے لئے صرف کریں گے۔ نواز شریف نے کہا ایک صاحب کہتے ہیں 90 دن میں تبدیلی لیکر آئے گا یہ بہت بڑا جھوٹ ہے،ہم کبھی اس طرح کی بات نہیں کرتے جو کل کو ہم نہ کر سکیں، کنونشن میں جرمنی میں مقیم تحریک خالصتان کے کارکنان نے بھی خصوصی شرکت کی میاں نواز شریف نے ان کے لئے خصوصی طور پر چند منٹ پنجابی میں بھی خطاب کیا اور سرداروں کو پنجابی میں لطیفے سنائے۔ جس پر کنونشن میں موجود لوگ بہت محظوظ ہوئے۔ فرینکفرٹ کنونشن میں سب سے بڑا قافلہ فرانس سے صدر اختر علی بٹ، جنرل سیکریٹری محمد یوسف خان،چیف آرگنائیزرمیاں محمد حنیف اور ناصر تارڑ کی قیادت میں جرمنی پہنچا۔سینکڑوں کی تعداد میں مسلم لیگی جب مسلم لیگ ن فرانس کے صدر اختر علی بٹ، جنرل سیکریٹری محمد یوسف خان،چیف آرگنائیزرمیاں محمد حنیف اور ناصر تارڑ کی قیادت میں ہاتھوں میں سبز جھنڈے اور نواز شریف کی تصاویر اٹھائے نعرے لگاتے ہوئے ہال میں داخل ہوئے تو ہال میں موجود تمام لوگوں نے انکا بھرپور استقبال کیا۔