ٹرمپ کے داماد کا بطور مشیر تقرر، ڈیموکریٹس کی مخالفت

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
ٹرمپ کے داماد کا بطور مشیر تقرر، ڈیموکریٹس کی مخالفت

  واشنگٹن :امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹس نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کو مشیر کا عہدہ ملنے کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اقرباپروری کے الزام میں اس کی تحقیق کی جائے ۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کے ایک گروپ نے خط کے ذریعے جسٹس ڈپارٹمنٹ اور سرکاری آفس برائے اخلاقیات سے مطالبہ کیا ہے کہ اس تعیناتی کو اقربا پروری کے قانون کی روشنی میں دیکھا جائے۔کانگریس میں ڈیموکریٹس کے اس خط کے مطابق قانون برائے اقربا پروری کے تحت جیرڈ کشنر کی تعیناتی پر مضبوط کیس بنتا ہے اور اس کے تحت صدر کے رشتے دار کا وہائٹ ہاوس میں کام کرنا ممکن نہیں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کی جانب سے ان الزامات کو رد کر دیا گیا ہے۔