قطر :متحدہ عرب امارات نے گزشتہ روز افغانستان دھماکوں میں پانچ سفارت کاروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے یو اے ای میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ۔یواے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن الزید النیہان نے افغانستان میں جاں بحق ہونے والے پانچ سفارت کاروں کی موت پر شدید دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں خلیفہ النیہان نے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی اس موقع پر یو اے ای کے صدر نے تین دن کا قومی سوگ کا اعلان کیا اور قومی پرچم سرنگوں کرنے کی ہدایت جاری کی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر قندہار کے گیسٹ ہاس کے قریب ایک خودکش دھماکا کیا گیا تھا جس میں تیس سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے زخمیوں میں متحدہ عرب امارات کے سفیر بھی شامل تھے۔متحدہ عرب امارات نے جاں بحق ہونے والے سفارت کاروں کے نام بھی شائع کردئیے ہیں جن میں محمد علی زینل ال بساکتی، عبداللہ عیسٰی عبید الکعبی، احمد راشد سلیم علی المزوری، احمد عبدالرحمن التوناجی اور عبدالحامد سلطان عبداللہ ابراہیم علی شامل ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38