شمالی کوریا کے پاس دس جوہری بم بنانے کے لئے کافی پلوٹونیم موجود ہے :جنوبی کوریا

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
شمالی کوریا کے پاس دس جوہری بم بنانے کے لئے کافی پلوٹونیم موجود ہے :جنوبی کوریا

سیول :جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس دس جوہری بم بنانے کے لئے کافی پلوٹونیم موجود ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیول کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ سال کے آخر تک ہتھیار ساختہ پچاس کلوگرام پلوٹونیم حاصل کر لی تھی جو کہ دس جوہری بم بنانے کے لئے کافی ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا شمالی کوریا کی ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے.