سعودی حکومت نے ایرانی حجاج اکرام کو اس سال حج کرنے کی دعوت دیدی

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
سعودی حکومت نے ایرانی حجاج اکرام کو اس سال حج کرنے کی دعوت دیدی

ایرانی حکومت نے سعودی عرب کی جانب سے اس سال ایرانی حجاج اکرام کیلئے حج کا باقاعدہ دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت کا کہناہے سعودی عرب نے ایرانی حجاج اکرام کو اس سال حج کرنے کی دعوت دیدی ہے جس کا باقاعدہ دعوت نامہ بھی موصول ہو چکا ہے۔سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدہ تعلقات کے بعد گزشتہ سال ایرانی حجاج اکرام کا وفد سعودع عرب نہیں گیا تھا۔سعودی امور حج کے ترجمان علی غازی عسکر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے اقدام پر ایران آئندہ چند دنوں میں اپنے جواب سے آگاہ کریگا۔