میانمار کی شورش زدہ ریاست راکھائن سے فرار ہو کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پر تشدد کارروائیوں کی وجہ سے گزشتہ ہفتے مزید تقریباً بائیس ہزار روہنگیا مسلمان فرار ہو کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پانچ جنوری تک میانمار سے بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے افراد کی تعداد65 ہزار ہے، جس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی ادارے کی اس رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش پہنچنے والے یہ روہنگیا باشندے مختلف عارضی مہاجر کیمپوں، خیمہ بستیوں اور مقامی شہریوں کے گھروں پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024