نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ وہ امریکاکی نسل پرست تنظیم کو کلکس کلان سے ہمدردی رکھتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سینیٹ میں اپنی نامزدگی کے حوالے سے ہونے والے سماعت میں جیف سیشنز نے کہا کہ وہ ہیلری کلنٹن کے خلاف ہونے والی کسی بھی ممکنہ تحقیق سے خود کو علیحدہ رکھیں گے۔ایک ڈیموکریٹ سینیٹر نے جیف سیشنز کی نامزدگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔امریکی سینیٹ میں نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے سینیٹر جیف سیشنز کی بطور اٹارنی جنرل نامزدگی کی مخالفت کی جا رہی ہے۔الباما سے 69 سالہ سینیٹر جیف سیشنز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ امریکا کی موجودہ سینیٹ کے سب سے قدامت پسند سینیٹر ہیں اور جب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے حوالے بیان دیا تھا، تو ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کا دفاع کرنے کی کوشش کی تھی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38