امریکی صدر براک اوباما کا الوداعی خطاب

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
 امریکی صدر براک اوباما کا الوداعی خطاب

  امریکی صدر براک اوباما نے شکاگو میں اپنا الوداعی خطاب کیا جس میں انھوں نے کہا کہ امریکا اب پہلے سے زیادہ بہتر اور محفوظ جگہ ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اوباما نے اپنے آخری خطاب میں اپنی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور تمام امریکیوں کو مخاطب کر کے کہا کہ امریکا کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔انھوں نے تمام پس منظر سے تعلق رکھنے والے امریکیوں سے کہا کہ ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے کی کوشش کریں کیونکہ ہمیں دوسروں کو توجہ دینی اور سننا ہے۔باراک اوباما نے اپنے روایتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی پرامن منتقلی امریکی جمہوریت کی علامت ہے۔براک اوباما نے کہا کہ وہ وائٹ ہاو¿س سے خطاب کرنے کی بجائے وہیں جانا چاہتے تھے ’جہاں سے ان کے اور خاتون اول مشیل اوباما کے لیے یہ سب شروع ہوا تھا۔یہ باراک اوباما کا شکاگو کا آخری دورہ اور ائیر فورس ون پر 445واں سفر ہے۔ امریکی صدر نے 2008 میں منتخب ہونے کے بعد پہلا خطاب بھی شکاگو میں ہی کیا تھا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ 20 جنوری کو بطور امریکی صدر اپنا عہدہ سنبھال لیں گے۔