اشتعال انگیز تقاریر کیس میں بانی متحدہ اور فاروق ستار سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں بانی ایم کیو ایم، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے قائد ایم کیو ایم سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔ ملزموں کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج ہے۔