صدر اوباما کے عہدہ چھوڑنے سے پہلے پاکستان کی معمولی کوشش سے عافیہ کو واپس لایا جا سکتا ہے: والدہ

لاہور( این این آئی) عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی حکومت معمولی سے کوشش کرے تو اوباما کے عہدہ چھوڑنے سے پہلے عافیہ کو واپس لانے کی امید پیدا ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وکیل کا خظ آیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ عافیہ کی رہائی کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کے ایک خط کی ضرورت ہے ۔