نئی حکمت عملی اپنانی چاہئے ‘جنگ اور تنازعات روکنے کیلئے سلامتی کونسل مزید اقدامات کرے

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹرس نے سلامتی کونسل سے اپنے پہلے خطاب میں امن کیلئے سفارتکاری کی حکمت عملی اور شام میں جنگ بندی کیلئے ثالثی بڑھانے کا اعلان کردیا انہوں نے کہا کہ جنگ روکنے کیلئے بالکل نئی حکمت عملی اپنائی جانی چاہئے لوگ جنگ کی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں انٹرنیشنل آرڈرز کو سنگین خطرات لاحق ہیں اقوام متحدہ کی اتھارٹی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے انتوئیونے 2017ء کو امن کا سال بنانے کا عزم ظاہر کیا اور کہا تنازعات اور جنگ روکنے کیلئے سلامتی کونسل مزید اقدامات کرے۔ امریکی اور روسی سفیروں کے ایک دوریر پر تابڑ توڑ حملے الفاظی جنگ نظر آئی۔ ادھر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی ن سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سیکرٹری جنرل ا نٹو نیو گریٹس کی تجاویز سے متفق ہے۔ دیرینہ سیاسی تنازعات کا حل تلاش کرنا ہوگا اقوام متحدہ کے چارٹر میں موجود حل طلب تنازعات سے تلخیاں بڑھ رہی ہیں پائیدار امن کیلئے مسائل کا بنیادی حل ضروری ہے۔ دنیا میں نئے اور پچیدہ تنازعات سامنے آ ر ہے ہی قیام امن کیلئے سیاسی اور معاشی ناانصافیوں کا خاتمہ کرنا ہوگا امن برقرار رکھنے کیلئے یہاں عمل کی ترویج ضروری ہے قومی اہمیت کے حامل افراد قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں پاکستان سفارتکاری کے ذریعے امن کوششو کی حمایت کرتا ہے۔