پاکستان بزنس سنٹر کویت کے منیجر راجہ ظفر کی ہمشیرہ کا انتقال سیاسی و مذہبی شخصیات کی تعزیت

کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت اور پاکستان بزنس سنٹر کویت کے منیجر راجہ ظفر کی ہمشیرہ کویت کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئی۔ مرحومہ کو قبرستان صلیبیہ خات میں سپردخاک کردیاگیا۔ نمازجنازہ میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیرالاتعداد نے شرکت کی۔پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین محمد عارف بٹ، ممبراوپیک حافظ محمد شبیر،محمد افضل شافی،چوہدری ماجد،چوہدری عابد، ملک نورحسین، میاں محمد ارشد،عرفان احمد ناگرہ،رائے احسان احمد کھرل، زبیر شرفی،حکیم طارق محمود، میاں عرفان، عابد ملک،خالد نور،عبدالشکورابی حسن، ملک عاطف بشیر،محمد عمر،عمران منہاس، محمد ندیم اکبر،عظیم جمیل ، عدیل شہزاد سندھو ، خلیل الرحمان نے راجہ ظفر کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لئے دعا مغفرت کی۔