مسجد اقصیٰ کے تاریخی مقام قبہ الصخرہ کو اڑانے کی سازش ناکام :اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

مسجد اقصیٰ کے تاریخی مقام قبہ الصخرہ کو اڑانے کی سازش ناکام :اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ادارے شاباک نے مسجد اقصیٰ کے تاریخی مقام قبہ الصخرہ کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام بنا دی ہے۔ یہ سازش امریکہ اور اسرائیل کے دو شرپسندوں نے ملکر تیار کی تھی تاہم اس پرعملدرآمد سے صرف 90منٹ قبل منصوبے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا گیا۔ا سرائیلی اخبار کے مطابق خفیہ ادارے نے چند ہفتے قبل تل ابیب میں مشکوک سرگرمیوں کے شبے میں ایک مکان پر چھاپہ مارا کر وہاں سے آدم لیفیکس نامی ایک 30سالہ امریکی اور