عراق: داعش کے جنگجوئوں کا حملہ، کرد ملیشیا کے26 اہلکار ہلاک

عراق: داعش کے جنگجوئوں کا حملہ، کرد ملیشیا کے26 اہلکار ہلاک

بغداد (اے ایف پی) شمالی عراق میں داعش کے جنگجوؤں نے اچانک حملہ کرکے 26 کرد جنگجو ہلاک کر دیئے سکیورٹی حکام کے مطابق کردوں کے اکثریتی علاقے اربیل کے مضافاتی علاقے پر قبضہ کرنے کے بعد یہ اچانک حملہ کیا ہے۔ مزید تفصیلات میں کہا گیا کہ جنگجو زاب دریا کشتیوں کے ذریعے عبور کرکے اس علاقے میں آئے اور اندھ دھند فائرنگ کر دی جس کے سبب کروش اسائش سکیورٹی فروسز کے 26 اہلکار مارے گئے کرد تنظیم کے ترجمان نے بارزن قصیب نے یہ بات بتائی پیشمر گا کرد جنگجوؤں کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حجار اسمعیل نے میڈیا کو بتایا ہمارے کئی اہلکار بھی مرنیوالوں میں شامل ہیں انہوں نے بتایا حملہ اتنا اچانک تھا کہ سنبھلنے کا موقع نہ ملا داعش کے جنگجو اربیل کے علاقے گیور پر بھی قابض ہو گئے ہیں۔