طویل خانہ جنگی اور سرد موسم : لاکھوں بے گھر افغانوں کو مشکلات کا سامنا

کابل (نیوز ایجنسیاں) افغانستان میں شدید سردی، طویل خانہ جنگی، دھماکوں اور پُرتشدد واقعات کے سبب لاکھوں بے گھر افغانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سکیورٹی حکام نے بتایا بعض این جی اوز اور اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے مہاجرین نے متاثرین میں گرم کپڑے اور ضروری سامان تقسیم کرنے کی مہم شروع کی ہے لیکن یہ ناکافی ہے۔ ابھی بھی ہزاروں افراد گھر کی سہولت نہ ہونے سے بارش ہو یا خشک موسم، سردی پڑے یا اوس، وہ بے سروسامانی کی حالت میںخیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔