تائیوان : برڈ فلو کے باعث ایک لاکھ سے زائد مرغیوں کو تلف کر دیا گیا

تائیوان : برڈ فلو کے باعث ایک لاکھ سے زائد مرغیوں کو تلف کر دیا گیا

تائیپے(اے پی پی) تائیوان میں برڈ فلو کی وبا پھیلنے کے بعد ایک لاکھ سے زائد مرغیوں کو تلف کردیا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق تائیوان میں جنوبی کائونٹی پنگ تنگ میں ایک فارم میں مرغیوں میں برڈ فلو وائرس ایچ فائیو این ٹو کی موجودگی کی مثبت رپورٹ آنے پر مرغیاں تلف کرنے کی مہم شروع کی گئی ۔