اوباما نے ڈیوڈ کوہن کو سی آئی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کردیا

اوباما نے ڈیوڈ کوہن کو سی آئی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کردیا

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر بارک اوبامانے ڈیوڈ کوہن کو سی آئی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کردیا۔ وائٹ ہائوس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر اوباما نے وزارت خزانہ کے ایک اعلی عہدیدارڈیوڈ کوہن کوسینٹرل اینٹلی جنس ایجنسی کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیا ہے ۔ وہ دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس میں مہارت رکھتے ہیں ۔ وہ ایوال ہینیز کی جگہ لیںگے ۔ ایوال ہینیز کو وائٹ ہائوس میں اوباما کے ڈپٹی نیشنل سیکورٹی مسیر کی خدمات سونپی گئی ہے۔