امریکہ کا شہریوں کو دہشت گرد حملوں سے بچنے کیلئے انتباہ

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ نے دنیا بھر میں مقیم امریکی شہریوں کو دہشت گرد حملوں اور تشدد سے بچنے کیلئے انتباہ جاری کیا ہے۔ امریکہ نے یہ انتباہ پیرس میں یہودی سپرمارکیٹ اور چارلی ہیڈو میگزین پرحملوں کے بعد جاری کیا ۔ امریکہ کی محکمہ خارجہ نے بیرون ملک مقیم امریکیوں کو اپنے تحفظ کیلئے جامع اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بدھ کو فرانس میں مسلح گن مینوں نے چارلی ہیڈو میں فائرنگ کرکے بارہ افراد کو ہلاک کردیا تھا ۔