ائر ایشیا: طیارے کا پچھلا حصہ سمندر سے نکال لیا گیا، بلیک باکس کی تلاش جاری

ائر ایشیا: طیارے کا پچھلا حصہ سمندر سے نکال لیا گیا، بلیک باکس کی تلاش جاری

جکارتہ (بی بی سی+اے ایف پی) بحریہ نے سمندر سے انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے ہوئے تباہ ہونے والے ایئرایشیا کے جہاز کا پچھلا حصہ نکال لیا ہے۔انڈونیشیا کی بحریہ بلیک باکس کی بھی تلاش کر رہی ہے۔ یہ بلیک باکس جہاز کے پچھلے حصے سے علیحدہ ہو گیا ہے۔اس سے قبل ریسکیو حکام کے مطابق انہیں بحیرہ جاوا میں ایک سگنل موصول ہوا تھا جس کا تعلق ممکنہ طور پر جہاز کے بلیک باکس سے ہو سکتا ہے۔اب تک ریسکیو ٹیموں نے سمندر سے 46 نعشیں نکال لی ہیں۔