یوکرائن میں جارجیاکے سابق صدر نے اپنی گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال کر دی
کیف(این این آئی) جارجیاکے سابق صدر میخائل ساکاش وِلی نے یوکرائن میں اپنی گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اْن کی غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع کرنے کی تصدیق وکلا اور حامیوں نے بھی کی ہے۔ یوکرائینی دارالحکومت کیف کی پولیس نے صدر پیٹرو پوروشینکو کے سابق دوست اور موجودہ مخالف کو گزشتہ روزدوبارہ گرفتار کیا ہے۔ ساکاش ولی کو یوکرائن میں روس کی مدد سے حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام کا سامنا ہے تاہم اْن کے وکیل نے کہا ہے کہ اْن کے موکل حکومتی الزام کی تردید کرتے ہیں۔