روسی صدر مشرق وسطی کی صورتحال پر غور کرنے کیلئے آج ترکی روانہ ہوں گے
ماسکو(اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن آج’’ پیر‘‘ کو ترک ہم منصب سے ملاقات کے لئے ترکی کا دورہ کریں گے جس کے دوران دونوں رہنماء مقبوضہ بیت المقدس کی حالیہ تیزی سے بدلتی صورتحال اور شام کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔ روس کے خبررساں ادارے کے مطابق حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن آج ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے جس دوران دونوں رہنماء مشرق وسطی کی صورت حال پر غور کریں گے۔روس کے صدر ترک ہم منصب سے ملاقات میں امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور شام کے تنازعے پرتبادلہ خیال کریں گے۔ ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر پیوٹن اردوان کی دعوت پر انقرہ کا دورہ کررہے ہیں۔