برطانیہ میں شدید برفباری‘ متعدد پروازیں منسوخ‘ ٹریفک حادثات
لندن (نوائے وقت رپورٹ) سکاٹ لینڈ سمیت برطانیہ کے بیشتر حصے شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شدید برفباری کے باعث برمنگھم اور لندن میں متعدد پروازیں منسوخ ہو گئیں اور ٹریفک کا نظام تعطل کا شکار‘ سڑکوں پر پھسلنے سے متعدد ٹریفک حادثات رونما ہوئے۔