گاڑیوں کی بیٹریاں چارج کرنے کیلئے کلاشنکوف کا استعمال

صنعا (اے پی پی) یمن میں دو پولیس اہلکاروں نے گاڑی کی بیٹری بند ہو جانے کے بعد اسے دوسری گاڑی کی بیٹری کی مدد سے چارج کرنے کیلئے اس وقت کلاشنکوف کا استعمال کیا جب ان کے پاس الیکٹرک کیبل موجود نہ تھی۔ انہوں نے دو کلاشنکوف کو تار کی جگہ دونوں بیٹریوں سے جوڑ دیا جس سے کام کرنیوالی بیٹری نے بند گاڑی کی بیٹری کو چالو کردیا۔