مصر: طلبا کے مظاہرے جامعہ الازہر تک پھیل گئے، جھڑپیں،100 زخمی

مصر: طلبا کے مظاہرے جامعہ الازہر تک پھیل گئے، جھڑپیں،100 زخمی

قاہرہ (اے ایف پی+ نوائے وقت رپورٹ) مصر میں فوجی حکومت کیخلاف طلباء کے مظاہرے جامعہ الازہر تک پھیل گئے، پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں  جس کے سبب 100 زخمی ہو گئے۔ ادھر 13 مقامی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے حکومت پر زور دیا ہے وہ 14 اگست کو قاہرہ میں قتل ہونیوالے اسلام پسند مظاہرین کے معاملے کی انکوائری کرے۔