عراق: جنازے پر خودکش حملہ‘ 13 افراد جاں بحق‘ 19 زخمی

بغداد (نوائے وقت رپورٹ) عراق کے شہر بعقوبہ میں جنازے پر خودکش حملے میں 13 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے پیدل آنے والے بمبار نے ہجوم میں گھس کر خود کو اڑا لیا۔ جس کے سبب تیرہ افراد مارے اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا۔