انٹرنیٹ پر ویڈیو گیم کھیلتا بچہ بھی سی آئی اے کی نگرانی سے محفوظ نہیں

لندن(آن لائن) ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اب گھر میں انٹرنیٹ پر گیمز کھیلتا بچہ بھی  امریکی خفیہ نگرانی سے محفوظ نہیں۔ عالمی رہنمائوں سے لیکر 10 سال کے عام بچے تک سب کے سب پر امریکی نگرانی ہے۔ کوئی بھی آزاد اور نگرانی سے محفوظ نہیں ہے۔