امریکہ نے پاکستان میں ڈرون حملے بند کرنے سے انکار کردیا: امریکی میڈیا

امریکہ نے پاکستان میں ڈرون حملے بند کرنے سے انکار کردیا: امریکی میڈیا

واشنگٹن (ثناء نیوز) امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کا دورہ پاکستان ذاتی حیثیت میں تھا۔ چک ہیگل نیٹو سپلائی سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کرنا چاہتے تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو ڈرون حملے بند کرنے سے صاف انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ  پاکستانی قبائلی علاقوں میں سی آئی اے کے اہم اہداف موجود ہیں اسلئے ڈرون حملے نہیں روکے جاسکتے۔ وزیردفاع چک ہیگل نے امداد کی بندش کے بعد پیدا ہونیوالے مسائل سے پاکستان کو قبل ازوقت آگاہ کرنے کی کوشش کی۔ پاکستان میں امریکی سفارتخانہ نے غیرمتوقع طورپر نوازشریف اور چک ہیگل کی ملاقات کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں ڈرون حملوں پر گفتگو کا تذکرہ نہیں کیا۔