امریکہ ، دھماکہ اور آتشزدگی، آرکنساس میں جوہری پلانٹ بند ہو گیا

امریکہ ، دھماکہ  اور آتشزدگی، آرکنساس  میں  جوہری پلانٹ بند ہو گیا

واشنگٹن (آن لائن) آرکنساس کا ایک جوہری پلانٹ گزشتہ روز ٹرانسفارمر کے مقام پر ایک دھماکے اور آگ لگنے کے بعد بند ہو گیا۔ یہ بات انٹرجی کے آپریٹر نے بتائی۔مقامی اخبار رائیو ویلی لیڈر نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ صبح جنوبی ریاست رسل وائیل میں آرکنساس نیوکلیئر ون (اے این او) کے مقام پر ایک زور دار دھماکے نے زمین کو ہلاکر رکھ دیا۔