افغانستان میں آپریشن‘ بمباری‘ 28 افراد ہلاک‘ 32 طالبان نے ہتھیار ڈال دیئے: پولیس

کابل (اے پی اے) افغانستان میں اتحادی و افغان فورسز کے آپریشن  اور جنگی طیاروں کی بمباری اور طالبان کے راکٹ حملوں میں 28 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ افغان پولیس نے 32 طالبان کے سرنڈر کرنے اور مذاکراتی عمل میں شامل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکہ کو افغانستان کے پینٹاگون کی تکمیل کے لئے کروڑوں ڈالر درکار ہیں۔ افغان پینٹاگون امریکی رقم سے بننے والے مہنگے ترین پراجیکٹس میں سے ایک ہے۔