لوک سبھا میں مہنگائی پر بحث سے بیزار راہول گاندھی سوتے رہے، بی جے پی کی کڑی تنقید

لوک سبھا میں مہنگائی پر بحث سے بیزار راہول گاندھی سوتے رہے، بی جے پی کی کڑی تنقید

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)  لوک سبھا کے اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بحث جاری تھی مگر کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی اپنی نشست پر بیٹھے سوتے رہے۔ بی جے پی رہنما مختار عباس نے اس حوالے سے کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا جس طرح راہول لوک سبھا میں سوتے نظر آئے کانگریس بھی اپنے 10 سالہ اقتدار میں سوتی رہی۔