سعودی عرب،رضاعی بہن بھائی 35 سال میاں بیوی رہے ،عدالت نے علیحدگی کرادی

ریاض(اے این این ) بچپن میں دودھ شریک بہن بھائی رہنے والے شادی شدہ جوڑے کے 35سال بطور میاں بیوی اکٹھے رہنے کے بعد عدالت نے دونوں کے درمیان علیحدگی کرا دی  ۔ سعودی عرب کے مقامی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں کے دوران اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ ایک یمنی خاتون نے نجران کی ایک عدالت کو بتایا  کہ ایک میاں بیوی، جن کے آٹھ بچے ہیں وہ اسلامی شریعت کے مطابق اپنی شادی برقرار نہیں رکھ سکتے ہیں کیونکہ وہ رضاعی بہن بھائی ہیں۔