بھارتی سپریم کورٹ سے جنرل دلبیر سنگھ کی بطور آرمی چیف تقرری روکنے کی اپیل خارج

نئی دہلی (کے پی آئی) بھارتی سپریم کورٹ نے  لیفٹیننٹ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ کی  بھارتی  چیف آف آرمی  کے بطور تقرری  روکنے  کی اپیل خارج کرتے ہوئے کہا  ہے کہ دلبیر سنگھ  کی ترقی روکنے کا کوئی جواز نہیں ہے اور انہوں نے وہ  تمام لوازمات  پورے کئے ہیں جو اس عہدے کیلئے ضروری ہیں۔